مستحق خاندانوں کی بچیوں میں جہیز،سلائی مشینیں تقسیم

مستحق خاندانوں کی بچیوں میں جہیز،سلائی مشینیں تقسیم

ملتان (لیڈی رپورٹر) جہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے سماجی تنظیم لودھراں پائلٹ پراجیکٹ( ایل پی پی) کی جانب سے مستحق بچیوں کو جہیز کا سامان دینے اور مستحق خاندانوں میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

جہانگیر خان ترین کی جانب سے لودھراں کی 30 بچیوں کی شادی کے لئے جہیز کا سامان جبکہ 100 مستحق خاندانوں میں سلائی مشینیں عطیہ کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل پی پی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ مستحق افراد کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور بااختیار بنایا جائے ۔ جہانگیر خان ترین کے پرسنل سٹاف آفیسر عبدالخالق کانجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر خان ترین گزشتہ 25 سال سے لودھراں کے عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ مستحق بچیوں کو جہیز کی فراہمی اور سلائی مشینوں کی فراہمی جہانگیر خان ترین کے عوامی خدمت کے ویژن کا عکاس ہے ۔ انشاء اللہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کائنات رضا، ثریا سیال و دیگر نے بھی شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں