پولیس افسروں پر ہراسگی الزام، 2ملزم ٹریس، مقدمہ درج

پولیس افسروں پر ہراسگی الزام، 2ملزم ٹریس، مقدمہ درج

ملتان(کرائم رپورٹر )ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کے سینئر افسر کے خلاف جنسی ہراسگی کے سنگین الزامات لگا کر محکمہ پولیس کو بدنام کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔

محکمہ پولیس نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے 02 ملزموں کو ٹریس کر لیا ملزموں کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ملزموں میں مرکزی ملزم انسپکٹر طاہر اعوان سابقہ ایس ایچ او صدر جلال پور پیروالا نکلا جس نے جھوٹی اور بے بنیاد درخواست تیار کر کے اپنے ساتھی ملزم عدیل خالد کے ذریعے بذریعہ ڈاک سی پی او آفس بھجوائی .درخواست میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان جن کے پاس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا چارج بھی ہے خواتین پر جنسی ہراسگی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے اور ظاہر کیا گیا کہ یہ درخواست پولیس لائنز میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں کی طرف سے لکھی گئی ہے ۔درخواست کے وائرل ہونے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا اور اپنے خاندان اور معاشرے میں انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔اس کے علاوہ درخواست چونکہ خواتین اہلکاروں کی طرف سے لکھی ظاہر کی گئی تھی جس وجہ سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور لیڈیز پولیس دونوں کو معاشرہ میں تذلیل اور بے حرمتی و کردار کشی کا سامنا کرنا پڑا ۔اور یہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا بھی باعث بنا جس کے بعد سی پی او ملتان صادق علی نے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ٹاسک دیا کہ اس کی مکمل تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں