خسرہ کی وبا بے قابو،نشتر میں 10مریض زیرعلاج

 خسرہ کی وبا بے قابو،نشتر میں 10مریض زیرعلاج

ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ، چلڈرن کمپلیکس میں رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 06مریض بچے رپورٹ ہوئے ، نشتر ہسپتال میں خسرہ کے شبہ میں 10مریض بچے زیر علاج ۔

 ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ادھر ترجمان چلڈرن کمپلیکس ملتان کے مطابق چلڈرن کمپلیکس رواں سال خسرہ میں مبتلا 2 ہزار 06مریض بچے رپورٹ ہوئے ،چلڈرن کمپلیکس میں اس وقت خسرہ کے شبہ میں 33مریض بچے زیر علاج ہیں،جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں 04مریض بچے رپورٹ ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں