پولیس کا کریک ڈائون،اشتہاریوں سمیت 102ڈاکو گرفتار

پولیس کا کریک ڈائون،اشتہاریوں سمیت 102ڈاکو گرفتار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی قیادت میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف میگا کریک ڈاون سینکڑوں اشتہاری سمیت 102 ڈاکو گرفتار کرلئے گئے پولیس ترجمان کے مطابق پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے۔

ڈی پی او منصور امان کی قیادت میں گزشتہ ماہ کے دوران 344 اشتہاری مجرم ، 49 ڈکیت گینگز سے تعلق رکھنے والے 102 ڈاکو بھی گرفتار کر لئے گئے ملزموں سے 4 کروڑ سے زائد مالیتی اشیاء اور نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ 3 پولیس مقابلوں میں 3 خطرناک مجرم ہلاک ہوئے اس دوران ایک پولیس جوان نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک جوان ، شدید زخمی بھی ہوا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے 186 موت کے سوداگر قانون کی گرفت میں لئے گئے جن سے 96 کلو چرس ، ہزاروں لیٹر شراب سمیت دیگر منشیات برآمد کی گئیں 68 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے 8 بندوقیں ، 2 رائفل ، 55 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں عید الاضحیٰ کے دس دنوں میں کرائم میں 73 فیصد کمی ہوئی اس حوالہ سے ڈی پی او منصور امان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے ہر وقت مصروف عمل ہے وہاڑی کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں