رنگ پور کو تحصیل چوک سرور شہید میں شامل کرنے پراحتجاج

رنگ پور کو تحصیل چوک سرور شہید میں شامل کرنے پراحتجاج

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)رنگ پور کو تحصیل چوک سرور شہید میں شامل کرنے کے خلاف شہری اور وکلاء برادری کا شدید ردعمل،ڈپٹی کمشنرمیاں عثمان سے ملاقات کی اور کہا کہ رنگ پور کو تحصیل چوک شرور شہید میں کسی صورت شامل نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل بھی رنگ پور کے رہائشی پر امن احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان سے ملاقات پروفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ،ملک سعید ملانہ،مہر قارب ترگڑ،سید قلب عباس شاہ ایڈووکیٹ،صغیر خان ایڈووکیٹ،ملک عمیر ملانہ ایڈووکیٹ،رانا غلام صفدر،مہر مشتاق اسراں ایڈووکیٹ،غلام مصطفی کھیڑا ایڈووکیٹ،ملک عثمان ملانہ،میاں عزیزالرحمن و دیگر شامل تھے ،اس موقع پر وفد کے شرکا نے موقف اختیار کیا کہ وہ کسی صورت بھی رنگ پور کو تحصیل چوک سرور شہید میں شامل نہیں ہونے دیں گے ،ضرورت پڑنے پر دوبارہ بھی پر امن احتجاج اور مختلف فورم پر آواز بلند کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں