خانیوال،ڈاکوئوں نے سی او ایجوکیشن کو لوٹ لیا

خانیوال،ڈاکوئوں نے سی او ایجوکیشن کو لوٹ لیا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) ڈاکوؤں نے سابق سی او ایجوکیشن کو ڈیڑھ گھنٹے مغوی بناکر لاکھوں روپے لوٹ لئے ،باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا۔

تفصیل کے مطابق خانیوال کے سابق سی او ایجوکیشن صہیب عمران گزشتہ روز کسی کام کے سلسلے میں جہانیاں جارہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے انہیں گاڑی سمیت روکا او رڈیڑھ گھنٹہ گاڑی میں مغوی بناکر ان کے اے ٹی ایم کارڈ سے لاکھوں روپے نکلوا ئے اور دو عدد قیمتی موبائل اور نقدی30روپے چھین کر کھیتوں میں باندھ کر پھینک دیا مقامی پولیس جہانیا ں مصروف کارروائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں