ملتان ، وہاڑی روڈ ایکسپریس وے بنایاجائے :سماجی شخصیات

ملتان ، وہاڑی روڈ ایکسپریس وے بنایاجائے :سماجی شخصیات

دوکوٹہ (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیات نے کہاہے کہ حکومت عوام سے کیا وعدہ پورا کرے ، ملتان وہاڑی روڈ کو ایکسپریس وے بنانے کے لیے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں۔

 سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے وہاڑی، بورے والا ،عارف والا، لڈن، حاصل پور، میلسی، دوکوٹہ، قائم پور، بہاول نگر چشتیاں،ٹبہ سلطان پور، چوک میتلا، جہانیاں، گڑھا موڑ،اڈا ٹھینگی، پل 14 سمیت دیگر شہروں کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب بھی ایمرجنسی میں کوئی مریض ملتان لے جایا جاتا ہے تو خستہ حال روڈ کی وجہ سے وہ مریض ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتا ہے اس کے علاوہ روڈ ایکسیڈنٹس میں بھی بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے اب تک اس روڈ پر سینکڑوں جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور روڈ کی خستہ حالی کا ڈکیت گینگ بھی پورا پورا فائدہ اٹھا کر عوام کو لوٹنے کے لیے ہر وقت سرگرم رہتے ہیں ۔

وزیراعلی ٰمریم نواز کے منتخب ہوتے ہی عوام میں امید کی کرن پائی جاتی تھی کہ یہ دیرینہ مسئلہ اب حل ہوگا اس روڈ کو حکومت نے ایکسپریس وے بنانے کا اعلان بھی کیا تخمینہ 27 ارب لگا کر اس بجٹ میں 13 ارب مختص کئے لیکن اب فنڈز کم کر کے اپر پنجاب کے علاقوں پر لگائے جانے کی افواہیں زیر گردش ہیں جو کہ ان شہروں کے عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے ۔سیاسی و سماجی شخصیات نے احتجاج کرتے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملتان تا وہاڑی روڈ کو وعدے کے مطابق ایکسپریس وے بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،ان علاقوں کے سیاستدانوں بھی خدارا جاگ جائیں اور اس روڈ کی تعمیر کے لیے آواز اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں