چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کا تفریحی دورہ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کا تفریحی دورہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے سپر سپیس گلگشت تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا۔

 بچوں کے لئے تفریحی دورے کا اہتمام انتظامیہ سپر سپیس کے اشتراک سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے کیا گیا تفریحی دورے کے موقع پر بیورو آفیسرز و سٹاف بچوں کے ہمراہ تھے بچوں نے سپر سپیس گیم زون تفریحی دورے کے موقع پر خوب ہلہ گلہ کیا۔ بچے مختلف گیمز اور جھولوں سے بھرپور لطف اندوز ہوئے بیورو ترجمان کے مطابق چیئر پرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر ادارے میں رہائش پذیر لاوارث بے آسرا بچوں کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔چائلڈ پروٹیکشن میں رہائش پذیر بچوں کو سپر سپیس دورہ کروانے کا مقصد بچوں کو تفریح اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ یہ لاوارث بے آسرا بچے بھی معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں