حکمران آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلیں، خواجہ سلیمان

حکمران آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلیں، خواجہ سلیمان

ملتان (لیڈی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، جنوبی پنجاب کے چیئرمین جاوید اختر خان، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی۔۔۔

 حامد کمرشل سنٹر کے صدر سید عاطف شاہ، ممتاز آباد کے صدر وسیم باٹا،جنوبی پنجاب کے نائب صدر خواجہ رضوان صدیقی، گلگشت کے رہنما شیخ تنویر اشرف قریشی،نے کہا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف کی غلامی سے باہر نکلیں اور معاشی بدحالی سے نجات کے لیے فی الفور اے پی سی بلائی جائے جس میں تمام بشمول تاجر نمائندہ سمیت سٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے غریب قوم پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ مہنگائی کا خود کش حملہ ہے پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں خوفناک اضافے اور فکس ٹیکس نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے مڈل کلاس طبقہ چھوٹے تاجر بھی تباہ حالی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں اور محنت کش غریب طبقہ اپنے گھروں کی اشیاء بیچ کر بجلی و گیس کے بھاری بھرکم بل بھرنے اور خودکشیوں پر مجبور ہیں لیکن اقتدار میں بیٹھے عیاش حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو عوامی سیلاب پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اب بھی وقت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور پٹرولیم مصنوعات،بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے اور فکس ٹیکس سمیت 13 سے زائد بے جا ٹیکسز ختم کیے جائیں بصورت دیگر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہو جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں