تعلیمی بورڈ ،زوم ویڈیو کانفرنس ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ

تعلیمی بورڈ ،زوم ویڈیو کانفرنس ڈیوائسز خریدنے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کے لئے زوم ویڈیو کانفرنس ڈیوائسز خریدنے کافیصلہ درخواستیں طلب کرلی گئیں تفصیل کے مطابق ملتان میں ویڈیو لنک کانفرنس کے بہتر انعقا د کے لئے نیا سسٹم لگانے کافیصلہ کیا ہے ۔جاری مراسلے میں کہاگیا ہے۔

کہ ملتان بورڈ کو ٹیکس انکم ٹیکس اداکرنے والی رجسٹرڈ فرموں سے زوم ویڈیو کانفرنس ڈیوائس کی خریداری کے لئے کور ڈا سیلڈ ٹینڈرز بذریعہ رجسٹر ڈ ڈاک یا کسی بھی ارجنٹ میل سروس سے مطلوب ہیں۔ یہ ٹینڈر11جولائی کو بوقت 1:00 تک بنام سیکرٹری ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان پہنچ جانی چاہئیں ان ٹینڈرز کی فنانشل بڈز اسی روز بوقت 1 بجے کھولی جائے گی لاگت تخمینہ کا50فیصد بینک گارنٹی کال ڈیپازٹ بطور زرضمانت بنام سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان کسی بھی شیڈولڈ بینک سے تیار کروا کر ارسال کرنا ہوگی۔ کوئی بھی ٹینڈر جو سر بمہر نہ ہو قابل قبول نہ ہوگا۔ اتھارٹی پرا رولز 2014 کی شق 35 کے مطابق تمام بڈز مستر د کر سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں