پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن،کریکولم بورڈ کی سفارشات نافذ

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن،کریکولم بورڈ کی سفارشات نافذ

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے کریکولم بورڈ کے سفارشات کو نافذ کردیا ۔اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے۔

کہ پنجاب کریکولم بورڈ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کے تمام سکولوں میں سیشن 25-2024ء میں اسلامیات (لازمی) کا مضمون جماعت نویں میں پڑھایا جائے گا اور اس کے نمبر 100 ہوں گے اسی طرح مطالعہ پاکستان (لازمی) کا مضمون جماعت دہم میں پڑھایا جائے گا جس کے نمبر بھی100 ہوں گے ۔تمام پارٹنرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ پنجاب کر یکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اپنے سکول میں اسلامیات (لازمی) اور مطالعہ پاکستان (لازمی) کی تدریس کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں