کرغستان واقعہ، خیر سگالی سفیروں کے مشکور،حسن ضیغم

کرغستان واقعہ، خیر سگالی سفیروں کے مشکور،حسن ضیغم

ملتان ( لیڈی رپورٹر)کرغزستان میں پاکستان کے سفیرحسن ضیغم نے کہا ہے کہ بشکیک میں حالیہ تشدد کے واقعات میں یونیورسٹیوں اورپاکستانی سفارتخانے کے درمیان پل کاکردارادارکرنے پر پاکستانی خیرسگالی سفیرطلبا خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

یہ بات انہوں نے کرغزستان بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی خیرسگالی سفیر طلبا کے اعزاز میں ہونیوالی تقریب کے دوران کہی ۔ اپنے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے بحران کے دوران پاکستانی طلباء کے لیے خدمات پر خیر سگالی سفیروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر بشکیک میں حالیہ ہجومی تشدد کے دوران پاکستانی طلباء کی مدد کرنے اور یونیورسٹیوں اور پاکستانی سفارتخانے کے درمیان پل کے طور پر ان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ان طلبا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں بھی انسانیت کی مدد جاری رکھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں