ڈپٹی کمشنرلودھراں کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنرلودھراں کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس

لودھراں (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسد علی ودیگرنے شرکت کی ۔ ضلع بھر میں انتظامی اور حفاظتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے کہا ضلع میں 25 لائسنس دار جلوس اور 76 روائتی جلوسوں سمیت مجموعی طور پر 101 اعزاداری جلوس نکالے جائیں گے ۔ مجموعی طور پر 302 مجالسِ عزا منعقد کی جائیں گی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرقان حشمت، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا غلام حسین، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سیف اللہ جاوید، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ماجد احمد اور دیگر متعلقہ افسر موجود تھے ۔ اجلاس سے حافظ اکرم کانجو، رضا جوئیہ ، پیر میاں خورشید اویسی، مولانا حبیب الرحمن، ملک عابد منگلا و دیگر ممبرانِ ضلعی امن کمیٹی نے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے افسروں کو تاکید کی کہ محرام الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام محکمے فعال کردار ادا کریں ۔ ایام عاشورہ میں امن و امان، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضاء کو ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ محرم ا میں سکیورٹی کے بہترین انتظات کیے جائیں گے ۔ ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا محرم الحرام کے دوران موثر مانیٹرنگ کے لیے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا ۔ ضلع بھر کے حساس کیٹگری کے جلوسوں اور مجالس کی کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے سرویلینس کی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں