شہر کی دنیا:-ایمرسن یونیورسٹی،سینڈیکیٹ نے بجٹ کی منظوری دیدی

ایمرسن یونیورسٹی،سینڈیکیٹ نے بجٹ کی منظوری دیدی

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
ایمرسن یونیورسٹی،سینڈیکیٹ نے بجٹ کی منظوری دیدی

ملتان (خصوصی رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ نے بجٹ ، فاصلاتی نظام تعلیمی کی پالیسی ، اور فنڈز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر فرخ نوید نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کی پانچویں سنڈیکیٹ میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس میں چوتھی سنڈیکیٹ میٹنگ،اورپانچویں فنانس اور پلاننگ کمیٹی (ایف اینڈ پی سی) میٹنگ، اور چوتھی اکیڈمک کونسل میٹنگ کی کارروائی کا جائزہ لیا گیا اور انہیں منظوری دی گئی ۔ندیم مشتاق نے مالی سال 2024-25 کے لیے پانچویں ایف اینڈ پی سی میٹنگ کی کارروائی پیش کی۔ انہوں نے بجٹ کی تفصیلات فراہم کیں، جس میں کل خرچ کا تخمینہ 1190.081 ملین روپے اور کل وسائل کا تخمینہ 1493.722 ملین روپے تھا۔ اس بجٹ میں اگلے مالی سال کے لیے 281.891 ملین روپے کی بجٹ سپورٹ، 5 ملین روپے پنشن فنڈ کے لیے ، اور یونیورسٹی انڈومنٹ فنڈ میں 50 ملین روپے کا تعاون شامل ہے ، جو یونیورسٹی کی پائیداری اور ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ندیم مشتاق نے نئے پروگراموں کے لیے بجٹ کی منظوری کی تفصیلات بھی فراہم کیں، جن میں ملٹی میڈیا اور گیمنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، ای کامرس، انٹرپرینیورشپ، میتھ وِد انفارمیشن ٹیکنالوجی، میتھ وِد آرٹیفیشل انٹیلی جنس، میتھ وِد ڈیٹا سائنسز، ڈیٹا اینالیٹکس، اور فورینزک سائنس شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں