شجاع آباد ہسپتال،ہرماہ سفید موتیا کے 60 سے زائد فیکو لیزر آپریشن

شجاع آباد ہسپتال،ہرماہ سفید موتیا  کے 60 سے زائد فیکو لیزر آپریشن

شجاع آباد(نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد میں جدید مشینوں کے ذریعے ہرماہ ساٹھ سے زائد سفید موتیا کے فیکو لیزر آپریشن ۔

ماہر امراض چشم ڈاکٹر حسنین نے ایڈمن آفیسر راؤ نبیل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد میں جدید مشینوں کے ذریعے سفید موتیا کے فیکو لیزر آپریشن کئے جارہے ہیں، یہ آپریشن جدید طریقوں کے مطابق انجکشن اور ٹانکوں کے بغیر کئے جاتے ہیں، تحصیل ہسپتال میں ہر ماہ تقریباً ساٹھ سے زائد آنکھوں کے آپریشن کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کالے موتیا کی صورت میں جدید مشین ایئر پف ٹونو میٹر پر آنکھ کا پریشر چیک کیا جاتا ہے ۔ جدید مشینوں پر مریضوں کی بینائی چیک کی جاتی ہے اور نظر کے نمبر بھی لگائے جاتے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں