تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد علاقے کلیئر

تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد علاقے کلیئر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا کا تجاوزات کے خلاف آپریشن قنوان چوک،واٹر پلانٹ،مین بازار سمیت متعدد مقامات سے تجاوزات ہٹا دی گئی۔۔۔

عوامی سماجی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین،تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہر کا عرصہ دراز سے تجاوزات کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا نے گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی،اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔انہوں نے قنوان چوک،مین بازار،بصیرہ بازار،کمیٹی چوک،واٹر پلانٹ و دیگر مقامات کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں تجاوزات کو ہٹواتے ہوئے دکانداروں کو وارننگ جاری کی کہ تمام دکاندار اپنی دکانوں کے آگے سے سٹال،تھڑے اور شیڈز نہ لگائیں بصورت دیگر انکے خلاف ہمہ قسمی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات کررہی ہے ۔تجاوزات کا موجب بننے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں