وہاڑی کے دینی مدارس کے طلبہ میں گرم ملبوسات تقسیم
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)سردی کے موسم کے پیشِ نظر جماعت اسلامی وہاڑی کے زیر انتظام دینی مدارس جامعہ اسلامیہ جدیدہ،جامعہ خدیجہ الکبریٰ فیصل ٹاؤن اور جامعہ تحفیظ القرآن خانیوال روڈ وہاڑی میں دینی تعلیم سے آراستہ ہونے والے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام میں بانی و چیئرمین جامعات ڈاکٹر محمد اقبال کی جانب سے گرم ملبوسات تقسیم کی تقریب ہوئی۔
مہمان گرامی سابقہ چیئرمین مین مارکیٹ کمیٹی عبدالحنان خان ،سماجی شخصیت چوہدری محمد اشفاق ہنجرا،ملک محمد شفیع،طاہر صدیق واہلہ،ممتاز ہنجرا،راؤ طارق،منتظم اداراہ ملک مقصود اطہر اعوان اور مہتمم ادارہ مولانا منور حسین تھے ۔ تمام مہمانوں،اساتذہ کرام اور طلبہ نے تعاون پرڈاکٹر محمد اقبال سے اظہار تشکر کیا اور ان کی صحت اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔