ارکان اسمبلی عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں ،نوید احمد بورانہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )سیاسی و سماجی شخصیت حاجی میاں نوید احمد بورانہ نے کہاکہ ارکان اسمبلی عوام کے انفرادی و اجتماعی مسائل کے حل پر توجہ دیں کیونکہ ہمارے سرکاری بابوؤں کی کرپشن اور کام چوری کی وجہ سے عوام مسائل کیلئے سخت پریشان ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ محمود میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کے افسر اور اہلکار ایمانداری اور فر ض شناسی بھول چکے ہیں، کوئی کام بھی رشوت کمیشن کے بغیر نہیں کرتے ۔اس موقع پر موجود مختلف برادریوں نے انہیں یقین دلایا کہ کسی بھی امید وار کی حمایت آپ کے کہنے پر کریں گے اور آپ کیساتھ کھڑے ہوں گے ۔