خانیوال میں روڈز کلیئر کرنے کیلئے تجاوزات کیخلاف آپریشن
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس خانیوال مظہر الاسلام کی زیر نگرانی ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لئے شہر بھر میں مارکیٹس کے سامنے تجاوزات،غلط پارکنگ، سڑک کے دونوں اطراف ریڑھیاں کھڑی کرنے۔۔۔
رکشہ سٹینڈزکے علاوہ روڈ پرغیر قانونی طور پر کھڑا کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جارہی ہے ۔ایوب چوک کے اطراف میں رضائے مصطفیٰ چوک و دیگر مصروف شاہراہوں کو اس حوالے سے کلیئر کرایا جارہے ۔ڈی ایس پی ٹریفک مظہر الاسلام کا کہنا ہے کہ روڈ پر غیر قانونی طور ریڑھیوں،رکشوں کو کھڑا کرنا شہریوں کے لئے تکلیف دہ امر ہے ، زیادہ رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن جاتا ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اڈا مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ گاڑیاں واپس اڈے میں منتقل کی جائیں،غلط پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا،اس حوالے سے ٹریفک پولیس کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔