صفائی کاٹھیکہ ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ کو دینے کا منصوبہ

صفائی کاٹھیکہ ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ کو دینے کا منصوبہ

چوک سرورشہید (نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب نے تحصیل چوک سرورشہید شہر کی صفائی کا نظام ٹھیکہ پر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان کو دینے کا منصوبہ بنالیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو چار روز میں صفائی ٹھیکہ حوالے کردیا جائے گا، شہر میں ہر گھر پر صفائی ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے حکومت پنجاب نے چوک سرورشہید شہر کی صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے تحصیل بھر میں صفائی کا پورا نظام میونسپل کمیٹی سے لیکر پرائیویٹ کمپنی ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور چند روز میں شہر بھر کی صفائی کا ٹھیکہ حوالے کردیا جائے گا، یہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہی صفائی کی ذمہ دار ہوگی۔ اور جدید آلات اور کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیاں بھی اسی کمپنی کی ہونگی، ملازمین بھی انہیں کے ہونگے لیکن شہر بھر کے ہر گھر سے کوڑ اکرکٹ صفائی ٹیکس وصول کیا جائے یہ ٹیکس کتنا ہوگا اس کا تعین کرنا باقی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں