چین کیساتھ معاہدے ،ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ثاقب خورشید

 چین کیساتھ معاہدے ،ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے۔

کہ اس دورہ کے نتیجہ میں ہونے والے معاہدوں اور باہمی مفاہمت کے ایم اویوز پر اتفاق سے پنجاب میں ترقی اور انقلاب کی نئی راہیں کھلیں گی وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورہ چین کے دوران چین کی اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی،سولر پینل کی مینو فیکچرنگ پلانٹ، ایگری کلچر اور میڈیکل شعبے کی ترقی کے منصوبے پنجاب میں لانے کے معاہدے کئے ہیں جس سے یقینی طور پر پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دوسرے صوبوں کی عوام کو پنجاب کی وزیر اعلیٰ کو اپنارول ماڈل بنانا چاہیے جو کہ صوبہ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبے لانے کیلئے متحرک رہتی ہیں ان کی وزارت اعلیٰ کے 5سالہ دور کے بعد پنجاب دنیا کی تمام جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو گا اور بیشتر سہولیات عوام کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں