بوگس نمبر پلیٹ لگا نے پر موٹر سائیکل تھانہ میں بند،نوجوان گرفتار
جہانیاں ( نمائندہ دنیا) موٹر سائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانا شہری کو مہنگا پڑ گیا، پٹرولنگ پولیس نے دھر لیا۔
موٹر سائیکل تھانہ بند نوجوان گرفتار مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن، ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ چیک پوسٹ چک نمبر 134 ٹھٹھہ صادق آباد چوہدری عبدالخالق تبسم کی سربراہی میں بوگس نمبر پلیٹ لگی مؤٹر سائیکلوں گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کنور عبدالمالک نے پل 132 پر مؤٹر سائیکل کو روک کے نوجوان صفدر علی ولد نواب علی سکنہ ملتان سے کاغذات طلب کیے ، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ایپ پر چیک کرنے موٹر سائیکل پر لگا نمبر بوگس ثابت ہوئی، پٹرولنگ پولیس نے بوگس نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے نوجوان صفدر علی کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل تھانہ بند کردی ۔