سٹریٹ کرائم اور قتل کیس میں مطلوب ملزم گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار)سٹریٹ کرائم اور قتل کے مطلوب ملزم گرفتار کر لیے گئے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے سٹریٹ کرائم کے ملزم دلاور کو گرفتار کر کے چھینا گیا موبائل فون، 3 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
تھانہ جاتلی پولیس نے سگی بہن کو قتل کرنے والے ملزم وقاص کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزم نے چند روز قبل فائرنگ سے اپنی بہن مبینہ محبوب کو قتل کیا تھا۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے دو ہفتے قبل ملنے والی نعش کے مقدمے کا سراغ لگاتے ہوئے مطلوب ملزم مظہر کو گرفتار کرلیا۔