بار اور بینچ کے درمیان مثالی تعلقات کیلئے کردار ادا کروں گا:افضال اسلم

 بار اور بینچ کے درمیان مثالی تعلقات  کیلئے کردار ادا کروں گا:افضال اسلم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے سیکرٹری افضال اسلم چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلا برادری کے مسائل حل کرنے کو اپنا فرض سمجھتا ہوں کامیاب ہو کر بار اور بینچ کے درمیان مثالی تعلقات کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

 اﷲ تبارک تعالیٰ کے فضل وکرم سے اور معزز سینئر ،جونیئر اور خواتین وکلا کے بھرپور تعاون اور اعتماد سے ہماری کامیابی یقینی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسٹر لاز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزا ز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرطارق محمود بھلی ،میاں داؤد سائر،میاں عمیر اشرف، جمشید مغل،سلیم باجوہ ، میاں تنویر احمد، بلال گوندل، مبشرعلی ہنجرا ،ولید وڑائچ،شارق سلطان،بلال گجر نے امیدوار برائے سیکرٹری افضال اسلم چوہدری کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں