موٹر وے پولیس کے فرض شناس افسروں کے اعزاز میں تقریب

موٹر وے پولیس کے فرض شناس افسروں کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینٹرل پولیس آفس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اسلام آباد میں موٹروے (M-3)پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ روپے کی۔۔۔

 رقم لواحقین کے حوالے کر کے ایمانداری کی مثال قائم کرنے والے افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل آئی جی سینٹرل ریجن علی احمد صابر کیانی، ڈی آئی جی سلمان علی خان، ڈی آئی جی شاہد جاوید، ڈی آئی جی سید فرید علی، سیکٹر کمانڈڑ شہباز عالم اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔ انسپکٹر جنرل سلمان چودھری نے سب انسپکٹر سید عارف رشید اور لیڈی سب انسپکٹر عائشہ جمیل کو خصوصی طور پر اپنے آفس مدعو کیا اور نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں