تھرڈ ہائر ایجوکیشن سپورٹس ایونٹس گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین نے میدان مار لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھرڈ ہائر ایجوکیشن سپورٹس ایونٹس کے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی سرگودھا نے ڈسٹرکٹ بھر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی۔۔۔
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین چاندنی چوک میں اختتامی تقریب میں جیتنے والی ٹیموں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنیوالی کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا ، ایونٹ کے مہمان خصوصی کمشنر سرگودھا محمد جہانزیب اعوان، ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن ناہید ناز،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ابوالحسن نقوی اورسابق ایم این اے چو دھری حامد حمید تھے ۔