وزیر سوشل ویلفیئر سے برطانوی ہائی کمیشن کی ملاقات

 وزیر سوشل ویلفیئر سے  برطانوی ہائی کمیشن کی ملاقات

لاہور(لیڈی رپورٹر)ہیڈ آف لاہور آفس، برٹش ہائی کمیشن، بین وارنگٹن نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود اور ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی، سیاسی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سہیل شوکت بٹ اور بین وارنگٹن نے کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹا۔ صوبائی وزیر نے ہیڈ آف لاہور آفس، برٹش ہائی کمیشن کو محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور مستقبل میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں