ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اہم اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو اور ڈی پی او عبادت نثار کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی اور۔
بین المذاہب ہم آہنگی کا اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں قائداعظم ڈے ، کرسمس اور نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، علمائے کرام، مسیحی رہنماوں، شہری تنظیموں کے نمائندوں، اور متعلقہ سرکاری محکموں کے افسروں نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، ڈی پی اوعبادت نثار نے بتایا کہ 25 دسمبر اور نیو ایئر پر چرچز، عبادت گاہوں، اور عوامی مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے ، انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مشترکہ تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔