جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی میں کمپیوٹر کی تعلیم کا آ غاز

جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن  راہوالی میں کمپیوٹر کی تعلیم کا آ غاز

راہوالی (نامہ نگار)جامعہ چشتیہ رضویہ ضیا القرآن راہوالی کی انتظامیہ نے ادارے میں دینی و دنیاوی تعلیم کیساتھ جامعہ کے طلبا اور راہوالی کے ہر خاص و عام کے بچوں کے لیے کمپیوٹر کی مفت تعلیم دینے کیلئے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کردیا۔

 لیب کے لیے 15کمپیوٹر اور ایک بڑے ہال نما کمرے کا انتظام کیا گیا جس کے لیے مذہبی سکالر پروفیسر محمد سعید احمد چشتی آف ڈنمارک نے خصوصی کاوش کی۔ لیب کا افتتاح جامعہ کے مہتمم اعلیٰ پروفیسر شبیر حسین چشتی، سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ میا ں ندیم اکرم ، محسن تنویر و دیگر نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں