اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے انسداد پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی

اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے انسداد پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی

شاہ پور (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے شاہ پور اور گردونواح میں پولیو کے قطرے پلوانے کی ڈیوٹی پر مامور انسداد پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی۔۔۔

 انہوں نے انسداد پولیو ٹیموں کے ریکارڈ،پولیو ویکسین کو محفوظ کرنے کے طریقہ کار و بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے بعد فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا ۔اے سی نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیمیں کچ اپ ڈیز میں رہ جانیوالے بچوں کو ہر صورت قطرے پلائیں ۔اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ مال کے عملہ اور پٹواریوں سے میٹنگ کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ آبیانہ ، زرعی ٹیکسزاور دیگر ٹیکسوں کی وصولی کے عمل کو تیز کریں اور سو فیصدر یکوری کا ٹارگٹ یقینی بنائیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ فصل کماد و دیگر فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی ہے ، محکمہ مال کا عملہ اس پابندی پر عمل درآمد کرائے اور کسانوں کو بتائے کہ حکومت نے فصلوں کو جلانے پر سخت پابندی لگا رکھی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں