حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی 10روپے کلو تک مہنگی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومتی دعوؤں کے باوجود چینی 10روپے کلو تک مہنگی ہو گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی قیمتیں بڑھارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کو فی الفور کنٹرول کیا جائے اور ان کی قیمتوں کو کم کیا جائے ۔