حافظ آباد شہر میں کو ڑے کے ڈھیر ،شہریوں کا احتجاج

حافظ آباد شہر میں کو ڑے کے ڈھیر ،شہریوں کا احتجاج

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد شہر میں صفائی ستھرائی کا ٹھیکہ لینے والی کمپنی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تمام دعوئوں کو خاک میں ملادیا۔جگہ جگہ گندگی وغلاظت اور کچرے کے ڈھیر لگنے سے شہر کوڑستان میں تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔

 نجی کمپنی کے پاس نہ عملہ صفائی موجود ہے اور نہ ہی مناسب مشینری اور نہ ہی صفائی کا پروگرام جبکہ صفائی ستھرائی کو چیک کرنیوالے ضلعی انتظامیہ کے افسر وں نے بھی چپ ساد ھ لی جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔شہریوں نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا ناقص ترین انتظام اور جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے لگے ڈھیروں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نجی کمپنی شہر میں صفائی ستھرائی کے معاملے میں مکمل طور پر فلاپ ہوگئی ہے ۔گلہ ٹیلی فون ایکسچینج سمیت متعددعلاقوں میں کوڑے کرکٹ کے بڑے بڑے ڈھیر لگے پڑے ہیں لیکن عملہ صفائی غائب دیکھائی دیتا ہے جبکہ نجی کمپنی کے ذمہ داران بھی آئیں بائیں اور شائیں سے کام لینے لگے ہیں۔ انہوں نے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ ہونے کے باوجود صفائی ستھرائی کی اس کمپنی کے پاس نہ تو کام کرنے والے سینٹری ورکرز ہیں اور نہ ہی کوئی پروگرام جس کی وجہ سے شہری اب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے افسر وں اور نجی کمپنی کے ذمہ دار وں کو کوسنے لگے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں