گورنمنٹ گرلزہا ئی سکول سول سٹیشن میانوالی میں سٹیم مقابلہ جات کا انعقاد

 گورنمنٹ گرلزہا ئی سکول سول سٹیشن  میانوالی میں سٹیم مقابلہ جات کا انعقاد

میانوالی (نامہ نگار )محکمہ تعلیم کے زیر اہتما م طلباء و طالبات کی تخلیقی صلا حیتوں اور سائنس و ٹیکنا لو جی کے فروغ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلزہا ئی سکول سول سٹیشن میانوالی میں سٹیم مقابلہ جات کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے سکول کا دورہ کیا اور نمائش میں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات کی جا نب سے تیار کئے گئے سائنسی ماڈلز اور ان کے پریکٹیکل ورک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انھوں نے ماڈلز کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور بچوں و بچیوں سے سائنس سے متعلق مختلف سوالات پوچھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹوڈنٹس کے ذہنی معیار اور سائنس و ٹیکنالوجی میں ان کی دلچسپی کو خوب سراہا۔سٹیم مقابلہ جات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے سائنسی ماڈلز میں نمایاں پوزیشن ہو لڈرطلباء و طالبات میں کیش پرائز تقسیم کئے ۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کو 30ہزار، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو20 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کر نیوالے سٹوڈنٹس کو10 ہزار روپے انعام سے نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں