ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائیاں، 52 املاک سربمہر

ایل ڈی اے ٹیموں کی  کارروائیاں، 52 املاک سربمہر

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 52 املاک سربمہر کر دی گئیں۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،نیو گارڈن ٹاؤن،فیصل ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیوگارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 20،علا مہ اقبال ٹاؤن میں 32 املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،دکانیں، دفاتر،ریستوران،سٹور، بیکری ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے ۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں