پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھا رہے ہیں، شرجیل میمن

پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھا رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھائے جا رہے ہیں، پیپلز بس سروس کی نئی بسیں اپریل تک آجائیں گی، ہماری کوشش ہے۔۔

 کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ای وی بسز بسیں چلائیں تاکہ عوام کو بہترین اور سستی سفری سہولت کے ساتھ ساتھ ماحول کا بھی تحفظ ہوسکے ۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں یلو لائن بی آر ٹی کے بس ڈپو کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے یلو لائین بی آر ٹی منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے ، یلو لائن بی آرٹی کے پہلے حصے کے طور پر جام صادق پل تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے حصے کے طور پر بس ڈپو تعمیر کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عالمی معیار کا ڈبل اسٹوری ڈپو بنایا جا رہا ہے ۔ یلو لائن بی آر ٹی منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی پر پہلے ڈیزل بسیں چلائی جانی تھیں، تاہم اب ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں ڈپو میں چارجنگ کاسسٹم بھی لگایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ای وی ٹیکسیز اور بائکس بھی لا رہے ہیں، اسکیم کے تحت رائیڈرز کو بھی ای وی بائیکس دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں