صدر مملکت کا ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں 18،17 دسمبر کی رات کارروائیاں کرتے ہوئے 11خوارج کو جہنم واصل کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں