بین الصوبائی قائد اعظم گیمز، پنجاب کی برتری بدستور برقرار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں پنجاب کی برتری بدستور برقرار ہے۔
پنجاب کے کھلاڑیوں نے گیمز میں اب تک 77 سونے کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 164 میڈلز اپنے نام کر لیے۔
اسلام آباد میں جاری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں خیبر پختونخوا 90 مجموعی تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے، سندھ کا تیسرا نمبر ہے جس کے میڈلز کی تعداد 70 ہے، گیمز کا آج آخری دن ہوگا۔
گیمز میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے پہلے دن سے ہی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، وہ اب تک مجموعی طور پر 164 تمغے حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، پنجاب نے 77 طلائی، 50 چاندی اور 37 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
دوسری پوزیشن خیبر پختونخوا کی ہے جس نے مجموعی طور پر 90 تمغے حاصل کیے ہیں، ان میں 24 طلائی، 30 چاندی اور 37 برانز میڈل شامل ہیں، سندھ کے تمغوں کی مجموعی تعداد 70 ہے، ان میں 15 طلائی، 26 چاندی اور 31 کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔