حافظ آباد:قرعہ اندازی کے ذریعے کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

حافظ آباد:قرعہ اندازی کے ذریعے کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) وزیر اعلیٰ کی کوارڈی نیٹر برائے پاپولیشن ویلفیئر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 30ارب روپے کی خطیر رقم سے گرین ٹریکٹر سکیم صوبہ بھر میں زرعی،معاشی خوشحالی کے ایک نئے دور کاانقلابی پروگرام ہے ۔

اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں صوبہ بھر میں کسانوں،زمینداروں میں 9500گرین ٹریکٹر تقسیم کیے جا رہے ہیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے فی ٹریکٹر پر 10لاکھ روپے کی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔حافظ آبا دمیں انتہائی شفاف طریقہ اور میرٹ پر 188خوش نصیب کسانوں، زمینداروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے گرین ٹریکٹر د ئیے جار ہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گرین ٹریکٹر تقسیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ایم پی اے عو ن جہانگیر بھٹی، چودھری تہور حسین تارڑ، رائے قمر الزمان کھرل، محمد زمان بھون، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،ڈائریکٹر گجرات ڈویژن عرفان اﷲ وڑائچ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف سمیت کسانوں، زمیندارو ں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق، ایم پی اے عون جہانگیر بھٹی سمیت دیگر مہمانوں نے خوش نصیب کسانوں میں گرین ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں