گیس، بجلی دیگرسہولیات کا فقدان ،صنعتی ترقی منجمد:صدر چیمبر

گیس، بجلی دیگرسہولیات کا فقدان ،صنعتی ترقی منجمد:صدر چیمبر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنعتی ترقی منجمد ہورہی ہے۔۔۔

 جس کی بڑی وجہ گیس’ بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے سرگودھا جوکہ بیکو لائٹ کے حوالہ سے ملک بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے گیس کی عدم فراہمی کے باعث یہ صنعت مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر ہے جس سے نہ صرف ہزاروں خاندان بے روزگار ہوچکے ہیں بلکہ خزانے کو بھی خاطر خواہ نقصان ہورہا ہے ،ریجنل منیجرسوئی گیس بنیامین شاہد کی سرگودھا چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں انڈسٹری کے بے شمار مواقع ہیں مگر انہیں بنیادی سہولتیں میسر نہ آنے کی وجہ سے لوگ صنعتوں کی بجائے دیگر کاروبار پر توجہ دینے لگے ہیں اگر محکمہ سوئی گیس اور دیگر ادارے صنعتکاروں کو سہولتیں فراہم کریں تو اس سے نہ صرف سرگودھا میں انڈسٹری کا قیام بڑھے گا بلکہ روزگار کے مواقع میسر آنے کیساتھ ساتھ خزانہ میں بھی بہتری آئیگی اس موقع پر ریجنل منیجرسوئی گیس بنیامین شاہد نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ اس قسم کے مسائل بڑھ رہے ہیں اگر بیکو لائٹ والے اپنی صنعت کو مخصوص جگہ پر منتقل کریں تو وہاں پر گیس کو ان کی منشاء کے مطابق فراہم کرنے میں آسانی ہوگی ایسا نہیں ہوسکتا کہ بیکو لائٹ کے کارخانے مختلف مقامات پر ہوں وہاں پر 24 گھنٹے گیس فراہم کی جائے ، انہوں نے کہا کہ فکس ٹیکس اوگرا کی جانب سے لگایا گیا ہے البتہ جن علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے اسے دور کیا جائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں