پاکستانی برآ مدات کیلئے نیا پروگرام متعارف کرادیا :مہیش مشرا
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گروپ ہیڈ آف ٹریڈ اینڈ اکانومی اور برطانوی ہائی کمیشن میں پولیٹیکل قونصلر مہیش مشرا نے ایکسپورٹرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیا ترقیاتی پروگرام متعارف کرایا جسے برطانیہ نے برآمدات میں شامل پاکستانی کاروباروں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔
مشرا نے مزید بتایا پروگرام کا مقصد برآمدی صلاحیت کو بڑھانا، جدت کو فروغ دینا اور بین الاقوامی منڈیوں بالخصوص برطانیہ تک زیادہ سے زیادہ رسائی کی سہولت فراہم کرنا ہے ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں ممکنہ تعاون، سٹریٹجک اہداف اور اس اقدام میں سیالکوٹ کی برآمدات پر مبنی صنعتوں کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔قبل ازیں صدر چیمبر آف کامرس اکرام الحق نے سپاسنامہ پیش کیااور سیالکوٹ کی انڈسٹری سے منسلک ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرنائب صدر عمر خالد کے علاوہ صنعتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔