طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پروگرام سٹیم کمپی ٹیشن کا انعقاد
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)طلبا اور طالبات میں سائنس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے، سائنس آرٹس کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور ڈرون ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک پروگرام سٹیم کمپی ٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کا افتتاح چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کیا۔ ضلعی سطح کے یہ مقابلے گورنمنٹ گرلز ہا ئیر سیکنڈری سکول نمبر ایک باغ سرداراں میں منعقد کیے گئے، پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔