ریاض فتیانہ کا واقئس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب کے دفتر کا دورہ

 ریاض فتیانہ کا واقئس چانسلر  ڈاکٹر یاسر نواب کے دفتر کا دورہ

کمالیہ( نمائندہ خصوصی )ایم این اے تحریک انصاف ریاض فتیانہ اور ممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف کمالیہ آفیشل نے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب کے دفتر کا دورہ کیا۔ دونوں نے کلاسز کے آغاز، فیکلٹی اور عملے کی میرٹ پر بھرتی، نئے بھرتی کیے گئے ملازمین کے لیے رہائش کے انتظامات اور قومی اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔ اگلے سال سے پہلے سے منظور شدہ پروگراموں کے علاوہ انگلش، ٹیکسٹائل، فیشن اینڈ ڈیزائن، سائیکالوجی، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹکس اور قانون وغیرہ جیسے مزید پروگراموں کو شامل کرنے پر بھی بات ہوئی۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یونیورسٹی کی سب سے بڑی توجہ آئی ٹی پر مبنی پروگراموں پر ہوگی۔ اس موقع پر ایم این اے تحریک انصاف ریاض فتیانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف کمالیہ میری دلی خواہش تھی جو آج پوری ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں