محمد شہزاد آصف خان کی آر پی او آفس میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی جانب سے آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں سرگودھا ریجن سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران آنے والے شہریوں کی سہولت کا خیال رکھیں اورمسئلہ کے حل تک اُن سے رابطے میں رہیں۔ عوامی اوقات کے دوران اپنے اپنے دفتر میں موجود رہیں اور عوام کی دادرسی کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔