کمشنر کا تجاوزات کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے اجلاس کی صدارت کرکے ڈویژن میں KPIsپر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن لینے اور۔
زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیاہے لہذا تجاوزات مافیا کا صفایا یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آؤٹ سورس نظام کی مکمل مانیٹرنگ جاری رکھیں۔انہوں نے شہری خوبصورتی کیلئے جاری اقدامات میں مزید تیزی لانے کی تاکید کی جبکہ ہسپتالوں وسکولوں کی انسپکشنز کرکے مسائل کی بھی نشاندہی کرنے پر زوردیا تاکہ ان کے حل کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔