ٹیلی فون آپریٹرز کی ترقیوں سے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب

ٹیلی فون آپریٹرز کی ترقیوں سے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کے ایم سی کے اسپتالوں میں ٹیلی فون آپریٹرز کی ترقیوں سے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ٹیلی آپریٹرز جب سے بھرتی ہوئے تب سے ایک ہی گریڈ پر ہیں، فائر بریگیڈ کے ملازمین کو گیارہ گریڈ میں ترقی دی گئی لیکن کے ایم سی کے اسپتالوں کے ٹیلی فون آپریٹر اب تک 7 گریڈ میں کام رہے ہیں۔درخواست محمد نوید الدین قادری و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں