پو لیو ٹیمیں ہر صورت میں ہدف کا حصول یقینی بنائیں:علی اکبر

 پو لیو ٹیمیں ہر صورت میں ہدف کا حصول یقینی بنائیں:علی اکبر

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیو مہم کے دوسرے روز کے اختتام پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں پہلے دو روز میں 3 لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے۔

 خاتمہ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے انسداد پولیو مہم کے پہلے دو روز کی کارکردگی کے حوالہ سے محکمہ صحت کے افسروں سے بریفنگ لی اور مہم کے اہداف کا جائزہ لیا۔محکمہ صحت کے افسروں نے آگاہ کیا کہ ضلعی افسروں سمیت محکمہ صحت کے افسر ٹیموں کی براہ راست نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود رہے ۔ انہوں نے گھر گھر جاکر،ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر پبلک مقامات پر ٹیموں کی حاضری کو چیک کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کی قومی مہم تیسرے روز بھی بھرپورانداز میں جاری رکھی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے ۔انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہر صورت ہدف کا حصول یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں