صوبائی سطح پر سٹیم مقابلے 24 دسمبر سے ہو نگے :عقیلہ انتخاب
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سی ای او ڈسٹر کٹ ایجوکیشن اتھارٹی عقیلہ انتخاب خاں کی زیر نگرانی محکمہ تعلیم کی طرف سے ضلع بھر کے۔
طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور آرٹس کے شعبوں میں دلچسپی بڑھانے کے لیے سٹیم (STEM) مقابلے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں منعقد کیے گئے ، ان مقابلوں کا مقصد نہ صرف طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا بلکہ انہیں سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں جدید تحقیق کی جانب راغب کرنا بھی تھا، ضلع بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،سی ای او ایجوکیشن عقیلہ انتخاب نے کہا کہ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30 ہزار روپے ، دوسری پوزیشن پر آنے والے کو 20 ہزار اور تیسری پوزیشن پر آنے والے کو 10 ہزار روپے کے انعامات دیے جائیں گے ،صوبائی سطح پر سٹیم مقابلے 24 دسمبر سے شروع ہوں گے ، جس میں مختلف اضلاع کے طلبہ اپنے ماڈلز اور سائنسی تجربات پیش کریں گے ، صوبائی سطح پر ہونے والے ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ روپے ، دوسری پوزیشن پر آنے والے کو 75 ہزار روپے ، اور تیسری پوزیشن پر آنے والے کو 50 ہزار روپے کے انعامات دیے جائیں گے ۔