لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، اوسط اے کیو آئی 521 ریکارڈ

لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، اوسط اے کیو آئی 521 ریکارڈ

لاہور(سہیل احمد قیصر)521 کی سطح تک پہنچ جانے والے اوسط اے کیو آئی نے لاہور کو پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو زلاہور کا اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس ایک مرتبہ پھر 521 کی سطح تک جا پہنچا ۔515 کے اوسط اے کیو آئی کے ساتھ سینیگال کا شہر ڈاکاردوسرے نمبر پر براجمان رہا جبکہ نئی دہلی تیسرے نمبر کا آلودہ ترین شہر رہا۔ دوسری طرف لاہور میں سموگ کی شدت میں اضافے نے حکومتی اقدامات اور دعوؤں پر ایک مرتبہ پھر سوالات اُٹھا دئیے کہ اب کوئی ایسے بیرونی عوامل بھی موجود نہیں ہیں جن کے بارے میں کہا جاسکے کہ اُن کی وجہ سے سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔لاہور کے اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس میں اضافے کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں آلودگی کا تناسب انتہائی خطرناک سطح تک جا پہنچا۔ سب سے زیادہ 916اے کیو آئی ڈیفنس فیز 8 میں ریکارڈ کیا گیا۔چٹھہ پارک شاہدرہ میں 842 اوررائے ونڈ روڈ پر742 رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں