غازی آباد ہسپتال میں ناقص صفائی ،کمشنر کا اظہار ناراضی
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)کمشنر زید بن مقصود نے گورنمنٹ ہسپتال غازی آباد کا سرپرائز دورہ کیا،بغیر سٹاف کے پہلے خود ہسپتال کی ایمرجنسی اور کاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔
بعدازاں دفتر میں موجود ایم ایس ہسپتال کے ہمراہ بھی کاؤنٹرز کا دورہ کیا۔ کمشنر نے سٹاف کی عدم موجودگی اور پبلک ٹوائلٹس صفائی کی ناقص صورتحال پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی۔