پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 6ہزار 300لٹر پانی ملا دودھ تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، 6ہزار 300لٹر پانی ملا دودھ تلف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں میں 6 ہزار 300 لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکے لگا کر موٹروے ٹول پلازہ، ٹھلیاں انٹرچینج، خیابان سرسید اور پیرودہائی میں 27دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 1لاکھ 35ہزار لٹر دودھ چیک کیا جبکہ 6ہزار 300لٹر پانی ملا دودھ تلف کر دیا۔ اس دوران 2دودھ بردار گاڑیوں کو 1لاکھ 75ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں